20 2 - 22Shares
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کوالالمپور سمٹ میں پاکستان اور انڈونیشیا آنا چاہتے تھے۔
میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان پر دباؤ ڈالتا ہے کہ وہ اپنے ملک میں موجود 40 لاکھ پاکستانیوں کو واپس بھیج دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے کہا کہ وہ پاکستانیوں کی جگہ بنگلادیشی ملازمین کو بھرتی کرلے گا۔
ادوران نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کے بعد کوالالمپور سمٹ میں شرکت منسوخ کردی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کوالالمپور میں ملائیشیا، ترکی، ایران، قطر کے ساتھ پاکستان بھی سربراہی اجلاس میں شریک ہونا چاہتا تھا، بعد میں یہ اجلاس وزیراعظم عمران خان کے بغیر ہی منعقد ہوا۔
20 2 - 22Shares