15 - 15Shares
عمران خان نیب نوٹسز کے پیچھے چھپنا بند کریں، سینیٹر شیری رحمن
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بلاول بھٹو کو نیب کے نوٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے پرویز مشرف کے کیس پر تبصرہ کیا اور نیب نے ان کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا۔
انہوں نے سوال کرتے ہوئے پوچھا آخر عمران خان نیب کے نوٹسز کے پیچھے چھپنے کے بجائے سامنے کیوں نہیں آتے؟ جب جب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کی نااہلی واضح کرتے ہیں، نیب متحرک ہوجاتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب سے چیئرمین نیب کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، انہیں حکومت کے کرپشن کیسز بھول گئے ہیں۔
شیری رحمن نے کہا کہ “نیب کا نوٹس اس بات کا ثبوت ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے حکومت ڈری ہوئی ہے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب عدالت میں ثبوت پیش نہیں کرتی مگر میڈیا پر ذرائع سے خوب خبریں چلواتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کردارکشی نیب کا وطیرہ ہے اور اب پاکستان کے عوام نیب کے کردار کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔
15 - 15Shares