Surkhiyan
  • Home
  • What’s In
  • National
  • Videos
  • Life and Style
  • Economy
  • Opinion
  • Technology
    • Mobile Reviews
  • Sports
  • Travel
  • اردو کالم
  • Satire
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Surkhiyan
No Result
View All Result
Home اردو کالم

فارن فنڈنگ کیس: میرے کپتان ہو جاۓ پھر استعفیٰ۔۔۔؟؟؟

اپوزیشن کے الزامات انتہائی اہمیت کے حامل اور بہت سنگین ہیں جوکہ بجا طور پہ الیکش کمیشن اور ملک میں آزاد اور منصفانہ الیکشنز کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔ میرے خیال میں یہ کیس الیکش کمیشن کیلۓ ایک ٹیسٹ کیس ہے جس کو الیکشن کمیشن کو جلد از جلد نمٹانا چاہیے ورنہ الیکشن کمیشن انتہائی حد تک متنازعہ ہو جاۓ گا جس سے ملک میں ایک اور آئینی بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ اور ان سوالوں کو بھی جنم دیتا ہے کہ آخر الیکش کمیشن کیوں اور کس کے کہنے پر گھبرا رہا ہے؟ اور کیوں چھ سال سے یہ کیس التوا کا شکار ہے؟ الیکش کمیشن کیوں اس معاملے پر فیصلہ نہیں کرتا؟

حسن نقوی by حسن نقوی
January 20, 2021
in اردو کالم
0 0
0
Hassan Naqvi

Hassan Naqvi

  • 16
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    18
    Shares

یادِ ماضی عذاب ہے یارب  

چھین لے مجھ سے حافظہ میرا

 

میرے کپتان کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ کیسے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پانامہ کیس کے بعد استعفیٰ دینے کا مشورہ دیتے تھے؟ اس وقت آپ کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج اس لیے کررہے ہیں کہ ہمارے دو مطالبے ہیں، یا تو نواز شریف پاناما لیکس میں سامنے آنے والے انکشافات پر حساب دیں یا پھر استعفیٰ دیں۔اس وقت آپ یہ بھی کہتے تھے کہ عمران خان نے کہا کہ ‘پاناما لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس چلتا رہے گا، ہم تو وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، سپریم کورٹ تو وزیر اعظم کو سزا دے گی۔‘

تب آپ فرمایا کرتے تھے کہ ہم دھرنا اس لیے دے رہے ہیں کہ نواز شریف خود کو احتساب کے لیے پیش نہیں کررہے اور اگر اس کے نتیجے میں جمہوریت کو کوئی بھی نقصان ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہونگے اور وہ خود کواحتساب کے لیے پیش نہ ہو کر پہلے ہی جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔تب آپ کا یہ یقین و ایمان تھا کہ مہذب معاشروں میں جب کسی لیڈر پہ کوئی الزام لگتا ہے تو وہ استعفیٰ دیتا ہے تاکہ وہ تحقیقات پہ عصر انداز ہونے کے تاثر کو زائل کرۓ اور جیسے ہی الزامات سے بری ہوتا ہے تو واپس آجاتا ہے اور اب ہر وقت یہ مشورہ اور مطالبہ کرتے نظر آتے تھے۔

کیا نیا پاکستان بنانے کے بعد میرا کپتان آج بھی اس بات پہ یقین رکھتا ہے؟ کیوں کہ جس عمران خان کو عوام نے ووٹ دیا تھا یا جو اپوزیشن میں تھا اُسے تو فارن فنڈنگ کیس میں استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا لیکن ہمارے ملک میں بدقسمتی سے الٹی آندھی گنگا بہتی ہے یہاں اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو بڑے بڑے دعوۓ کیے جاتے ہیں لیکن اقتدار میں آتے ہی سب کچھ بھول جاتے ہیں۔یہاں لوگ  ہوسِ اقتدار میں بھول جاتے ہیں کہ دنیا مکافات عملِ ہے یہاں جو عمل ہم کریں گے بدلہ میں آپ کو بھی اس ہی عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پھر چاہے وہ اچھا ہو یا برُا آج میرے کپتان جو آپ بھگت رہے ہیں یہ آپ کا ہی بویا ہوا ہے۔ معذرت کے ساتھ اس ملک میں بدتمیزی اور “تو اور آوے والی” سیاست کے بانی آپ ہیں۔اور آج آپ کو بھی اپوزیشن کی  جانب سے فارن فنڈنگ کیس میں تقریباً ویسے ہی سنگین الزامات کا سامنا ہے جیسے آپ اپوزیشن میں ہوتے ہوۓ لگایا کرتے تھے۔ 

الیکشن کمیشن کے باہر حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خطاب  میں کہا کہ چور ، چور کی گردان کرنے والا خود چور نکلا۔

مریم نواز نے کہا کہ کہا جب دھڑا دھڑ پیسہ آرہا تھا تب پتا نہیں تھا، جواب دینا پڑا تو ایجنٹس یاد آگئے، اگر یہ سب تمہارے ایجنٹس نے کیا ہے تو ذرا یہ بھی بتادو کہ 2018 کے الیکشن میں تمہارے بیلٹ باکسز میں ووٹ کس ایجنٹ نے ڈالے تھے؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کیس تو دنوں میں چلتا ہے اور دنوں میں ختم ہوجاتا ہے ، پاکستان کے سب سے بڑے فراڈ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سات سال میں نہیں ہوا۔

مریم نواز نے  مزید کہا کہ بھارت اور اسرائیل سے پیسہ عمران خان کو دیا گیا، عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ملتوی کرانے کی 30 بار کوشش کی، چوری نہیں کی تو اتنی بار سماعت ملتوی کرانے کی درخواست کیوں کی؟

مریم نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگوں سے فنڈ لو گے تو مودی کی کامیابی کی دعائیں بھی مانگی جائیں گی، الیکشن کمیشن کی ناکامی اور خاموشی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، جب آر ٹی ایس بند کیا گیا تو الیکشن کمیشن نے کیوں نوٹس نہیں لیا؟

انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر نااہل اور نالائق شخص کو حکمران بنایا گیا تو الیکشن کمیشن کیوں نہیں بولا؟ آج کمر توڑ منہگائی ہے ، عوام پر پیٹرول بم گر رہے ہیں ، الیکشن کمیشن بھی شریکِ جرم ہے۔ جب کہ عمر کوٹ میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا جواب دینا پڑے گا۔ حکومت کو گھرنہیں بھیجیں گے تو عوام کے ساتھ ظلم کو کون روکے گا۔ پی ٹی آئی کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا، ہماری حکومتوں کو ختم کیا گیا۔ 2 سال میں اس حکومت نے ملک کو تباہ کردیا۔ کرپٹ کرپٹ کا نعرہ لگانے والے آج خود کرپٹ ہیں۔

اپوزیشن کے الزامات انتہائی اہمیت کے حامل اور بہت سنگین ہیں جوکہ بجا طور پہ الیکش کمیشن اور ملک میں آزاد اور منصفانہ الیکشنز کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔ میرے خیال میں یہ کیس الیکش کمیشن کیلۓ ایک ٹیسٹ کیس ہے جس کو الیکشن کمیشن کو جلد از جلد نمٹانا چاہیے ورنہ الیکشن کمیشن انتہائی حد تک متنازعہ ہو جاۓ گا جس سے ملک میں ایک اور آئینی بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ اور ان سوالوں کو بھی جنم دیتا ہے کہ آخر الیکش کمیشن کیوں اور کس کے کہنے پر گھبرا رہا ہے؟ اور کیوں چھ سال سے یہ کیس التوا کا شکار ہے؟ الیکش کمیشن کیوں اس معاملے پر فیصلہ نہیں کرتا؟

میرے کپتان اپوزیشن کی جانب سے جو الزامات آپ پہ لگا گۓ ہیں یہ انتہائی سنگین الزامات ہیں جو کہ ملکی سالمیت سے جوڑے ہیں اور آپ کو ان کا فوری طور پر جواب دیتے ہوۓ نا صرف عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے بلکہ اس کی فوری اور بھرپور وضاحت پیش کرنی چاہیے۔ بلکہ ہوسکے تو کیوں نہ آپ بھی اپنے آپ کو احتساب کیلۓ پیش کرتے ہوۓ استعفیٰ دے دیں اور جب ان الزامات سے بری الزمہ ہو جائیں تو واپس وزیراعظم پاکستان بن جائیں؟ کیوں میرے کپتان ہو جاۓ پھر استعفیٰ؟ 


  • 16
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    18
    Shares
Tags: الیکشن کمیشنفارن فنڈنگ کیسمریم نواز
Previous Post

سرگوشیاں: سپر اوور۔۔۔

Next Post

Discovery of Cave paintings in Spain

Next Post
Discovery of Cave paintings in Spain

Discovery of Cave paintings in Spain

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent News

  • The Pawri has just begun
  • The Pain Therapy
  • FATF: Pakistan’s tough test in June 2021

Category

  • Art and Culture
  • Economy
  • Feica's Cartoons
  • Food Reviews
  • Life and Style
  • Mobile Reviews
  • National
  • News
  • Opinion
  • Politics
  • Satire
  • Sports
  • Technology
  • Travel
  • Uncategorized
  • Videos
  • What's In
  • World
  • اردو کالم
  • About Us
  • Our Team
  • Contact Us

© 2021 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result
  • Home
  • What’s In
  • National
  • Videos
  • Life and Style
  • Economy
  • Opinion
  • Technology
    • Mobile Reviews
  • Sports
  • Travel
  • اردو کالم
  • Satire

© 2021 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In